Posts

بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب، 'دی ہندو' نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی

Image
  پاک فضائیہ نے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا ویب ڈیسک : بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی  پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔ ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ طیارے گزشتہ رات پاکستان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے بھارتی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں مار گرائے گئے تھے۔ پاک فضائیہ نے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔ پاکستانی میڈیا اور افواج کے ترجمان نے ان کامیاب کارروائیوں کی کھ...

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں، ایل او سی پر بھارت کی کئی پوسٹیں تباہ‘: ویڈیو دیکھیں

Image
  آگ لگنے سے بھارتی فوجی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔ پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔ دریں اثنا لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا، جب مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا۔ پاک فوج کی ...

’بھارتی جارحیت ہندوتوا نظریے کی عکاسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘: ویڈیو دیکھیں

Image
  بھارت نے رات گئے بزدلانہ کارروائی کر کے نہ صرف ہندوتوا نطریے کی عکاسی کی بلکہ عالمی قوانین کی بھی دھجیاں اڑا دیں۔ ایکیسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کے ساتھ مساجد کو بھی نشانہ بنایا اور چار مساجد پر میزائل داغے۔ مرید کے اور بہاولپور میں قائم مساجد اور دونوں مساجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابیں بھی شہید ہوگئیں۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد اور مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کے ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق مذہبی مقامات کو دوران پاکستانی فورسز نے بھارتی دراندازی اور جارحیت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے، ڈرون، ہیڈ کوارٹر اور متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر شکست تسلیم کرتے ہوئے گھٹنے ٹیکے اور سفید پرچم لہرا دیا۔جنگ ہدف نہیں بنایا جاسکتا۔